سپریم کورٹ کا وکیل کے بغیر یونیفارم آنے پر اظہار برہمی، کیس سننے سے انکار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں بغیر یونیفارم آنے والے وکیل کو سننے سے انکار کردیا گیا۔ سپریم کورٹ میں ممبر بورڈ ریونیو کے خلاف سردار محمد خان کی درخواست پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل عبدالباری ترین کو وکلا ڈریس کے بغیر روسڑم میں پیش ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی محمد امین نے کہا آپ بغیر یونیفارم عدالت میں پیش کیوں ہوئے، یہ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے۔ آپ کا ڈریس تو بہت خوبصورت ہے ہینڈ سم لگ رہے ہیں، بغیر یونیفارم آپکا وہ رعب نہیں جو وکلا یونیفارم میں ہونا چاہیے، جسٹس مشیر عالم نے کہا ہم آج آپ کا کیس نہیں سنتے اگلی بار یونیفارم میں آئیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...