ملتان ( سماجی رپورٹر ) عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے، امت مسلمہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے قوانین میں کسی قسم کی ترمیم بر داشت نہیں کرے گی، حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور قادیانیوں کو فی الفور کلیدی عہدوں سے برطرف کرے، قادیانیوں کی اس طرح کی پاکستان مخالف سرگرمیاں کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے قادیانیوں کی طرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی مخالفت میں پیش کردہ رپورٹ کو مسترد کرتے ھوئے اسے جھوٹ کا پلندہ اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، مرکزی رہنماء مولانا سید عطاء المنان بخاری، ضلعی سیکرٹری اطلاعات فرحان حقانی نے 11،12 ربیع الاول 1442 ہجری کو 43 ویں سالانہ دو روزہ ختم نبوت کانفرنس و جلوس دعوت اسلام منعقدہ جامع مسجد احرار، چناب نگر ضلع چنیوٹ کے حوالے سے دار بنی ہاشم ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عطیہ خدا وندی ہے ریاست مدینہ کے قیام کے بعد روئے زمین پر خالصتا اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہونے والا ملک پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت قادیانی اسلام و پاکستان کیخلاف عالمی سطح پر مسلسل زہریلا پروپیگنڈہ کرتے چلے آ رہے ہیں اور پاکستان مخالف عناصر کی پاکستان میں "سہولت کاری" کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی اس طرح کی پاکستان مخالف سرگرمیاں کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے قادیانیوں کی طرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی مخالفت میں پیش کردہ رپورٹ کو مسترد کرتے ھوئے اسے جھوٹ کا پلندہ اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ احرار رہنماؤں نے گذشتہ دنوں لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے وزیر اعلی پنجاب سے اس بابت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
امہ ناموس رسالتؐ قوانین میں ترمیم بر داشت نہیں کرے گی:مولانا اکمل
Sep 12, 2020