ڈپٹی کمشنر کورنگی صنعتی علاقے کیلئے متحرک کردار ادا کررہے ہیں، شیخ عمر ریحان

کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے کورنگی صنعتی علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے متحریک کردار ادا کرنے پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر کاٹی کا کہنا تھا کہ پہلے بطور ڈپٹی کمشنر اور اب ایڈمنسٹریٹر کی اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ شہریارگل میمن علاقے کی بہتری اور شکایات کے ازالے کے لئے ہمہ وقت دستیاب رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریار گل میمن کورنگی صنعتی علاقے کی ملکی معیشت کی اہمیت کا ادراک رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ہمارے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔ زبیر چھایا کا کہنا تھا کہ شہریار گل میمن نے کورنگی صنعتی علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے بہترین کوآرڈینیشن کا نظام بنایا ہے، صنعتکار برادری ان کی خدمات کا دل سے اعتراف کرتی ہے۔ زبیر چھایا نے مزید کہا کہ جس طرح انہوں نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر کورنگی کے رہائشی اور صنعتی علاقوں کی خدمت کو اپنا حسب العین بنا یا اور کورنگی صنعتی علاقوں کی بہتری کے لئے بہترین اقدامت کئے، خاص کرحالیہ بارشوں میں انکی خدمات قابل ستائش ہیں۔ امید ہے کہ بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کورنگی اسی طرح خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے کورنگی صنعتی علاقے میں اپنے فرائض بہترین انداز میں نبھاتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن