نیویارک(آئی این پی)یو ایس اوپن ٹینس سیمی فائنل میں سرینا ولیمز شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔نیویارک میں جاری ایونٹ میں بیلارس کی وکٹوریا آزرینکا نے پہلا سیٹ چھ ایک سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے کامیابی پاکر سرینا کا چوبیس واں گرینڈ سلم ٹائٹل پانے کا انتظار مزید طویل بنادیا۔فائنل میں آزرینکا کا سامنا جاپان کی نومی اوسکا سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں جنیفر بریڈے کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سات چھ، تین چھ اور چھ تین سے زیر کیا تھا۔
یو ایس اوپن ٹینس، سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کو شکست
Sep 12, 2020