بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات 

Sep 12, 2020

اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و صدر و پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جمعہ کو چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاآزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی بات چیت بھی کی گئی اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ اہل کشمیر کیلئے حق خودارادیت کا حصول اور آزادی حقیقی منزل ہے وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف ہر فورم پر اہل کشمیر کی آواز ہے آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر وترقی کا پورا خاکہ تیار کرچکے ہیں۔ کسی سیاسی یا انتخابی اتحاد کے بغیر انتخابی میدان میں اتریں گے اورانشا ء اللہ حکومت قائم کریں گے جلد آزاد جموں و کشمیر کیلئے بھرپور انتخابی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کشمیر پر واضح، ٹھوس اور غیر متزلزل مؤقف نے اہلِ کشمیر میں جدوجہد کی نئی امنگ جگائی ہے وزیر اعظم عمران خان جنگ بندی لکیر کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کیلئے امید کا مرکز ہیںآزاد جموں و کشمیر سیاسی طور پر بیدار ہے، عوام تحریک انصاف کی راہ تک رہے ہیں۔

مزیدخبریں