واپڈا نے  آبی ذخائر میں پانی کی آمد اوراخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(نامہ نگار) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 119200کیوسک اور اخراج118700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد29800کیوسک اور اخراج 29800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد33900کیوسک اور اخراج33900کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد44500کیوسک اور اخراج16900 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی  موجودہ سطح 1242.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیرا ج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن