میجرراجہ عزیزبھٹی شہیدنشان حیدرکا55واں یوم شہادت آج (ہفتہ) منایاجارہاہے۔
میجرراجہ عزیزبھٹی شہیدانیس سواٹھائیس میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے اورانیس سوسینتالیس میں آزادی سے پہلے پاکستان آگئے اورضلع گجرات کے گائوں Ladianمیں سکونت اختیارکی۔
انیس سوپچاس میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اورپنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
ستمبرانیس سوپینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے دوران انہوں نے ایک کمپنی کمانڈرکی حیثیت سے برکی لاہورمیں اپنی فارورڈپلٹون کے ساتھ محاذ پرموجودرہنے کافیصلہ کیا اورپانچ دن تک دفاعی لحاظ سے انتہائی اہم نہربی آربی کابہادری سے دفاع کیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل فائرنگ اورگولہ باری کے باوجود وہ اپنے بہادرفوجی جوانوں کے ہمراہ بی آر بی نہرکے محاذپرڈٹے رہے اوردشمن کاایک گولہ لگنے سے جام شہادت نوش کرگئے۔