جین فریزر کو وال سٹریٹ کے اہم بینکوں میں سے ایک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بننے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔سٹی گروپ نے ایک بیان میں کنزیومر بینکنگ ہیڈ جین فریزر کو سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 53 سالہ جین فریزر فروری 2021 میں مائیکل کوربیٹ کی جگہ فرائض سنبھالیں گی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فریزر کی بطور سی ای او تعیناتی مالیاتی شعبے میں درست سمت میں اٹھایا جانے والا ایک قدم ہے جہاں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے۔بینک آف امریکہ کارپوریشن (بی اے سی) کی آپریشنز اور ٹیکنالوجی کی چیف کیتھی بیسنٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ ایک بڑا اور زبردست لمحہ ہے، یہ نہ صرف کمپنی بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔
جین فریزر وال سٹریٹ بینک کی پہلی خاتون سربراہ بن گئیں
Sep 12, 2020 | 13:06