امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قبرص پہنچ گئے ، دورے کا مقصد بحیرہ روم کے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ایک پر امن حل تک پہنچنے کی کوشش ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ترکی پر زور دیا کہ وہ اپنی افواج کو ہٹا لے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے طیارے میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کا قبرص کا دورہ ،، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن اور یونانی وزیر اعظم کریاکس میٹسوٹاکس کے ساتھ بات چیت کے سلسلے کی تکمیل ہے۔پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ اس تنازع کو سفارت کاری اور پر امن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔امریکی وزیر خارجہ کے مطابق وہ قبرصیوں کے نقطہ نظر سے ان خطرات کو دیکھ کر سمجھ رہے ہیں جو اس تنازع کے ساتھ مربوط ہیں۔ پومپیو نے کشیدگی کم کرنے اور سمندری تنازع حل کرنے کے سلسلے میں جرمنی اور فرانس کے کردار کو سراہا۔ترکی نے جو یونان کی حدود میں متنازع پانی میں گیس اور تیل کی تلاش میں ہے ،، گذشتہ ماہ کھدائی اور دریافت کے لیے ایک بحری جہاز بھیجا تھا۔ اس جہاز کے ہمراہ عسکری فریگیٹس بھی تھیں۔ جواب میں یونان نے علاقے میں سمندری عسکری مشقیں انجام دیں۔