پیرو، تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرنے پر صدر کو ہٹانے پر بحث

Sep 12, 2020 | 17:41

ویب ڈیسک

 پیرو کی کانگریس نے صدر مارٹن ویزکاررا کو اخلاقی نااہلی کے باعث ان کے باعث عہدے سے ہٹانے کی تحریک پر بحث شروع ہو گئی۔ لیما کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آخری متوقع ووٹ کے بعد اس پر بحث شروع ہوئی جس پر صدرویزکاررا کے مخالفین کو اگلے ہفتے کے اوائل میں مواخذے کی کارروائی کھولنے کے لئے 52 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔ ویزکاررا نے اس مباحثے کے موقع پر ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں جمہوریت کے خلاف سازش کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں لیکن قانون سازوں کو ذمہ داری کے ساتھ فیصلہ لینا ہو گا۔ ویزکاررا 2018 سے اقتدار میں ہیں۔ ویزکارارا پر آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کے بعد الزام لگایا گیا ہے تھا جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مشہور گلوکار کو معاوضہ ادا کرنے والے ثقافتی مشیر کی حیثیت سے ہونے والی متنازعہ نوکری کی تفصیلات چھپانے کے لئے کہتے سنا گیا ہے۔ اگر تحریک منظور ہوجاتی تو حزب اختلاف کو کامیابی کے لئے 87 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔ کانگریس کی 130 میں سے 95 نشستوں کی نمائندگی کرنے والی 9 میں سے 6 جماعتوں نے اس تحریک کی حمایت کی ہے۔ مواخذے کی صورت میں قانون ساز سپیکر مینوئل میرینو جولائی2021 میں موجودہ صدارتی میعاد ختم ہونے تک عبوری رہنما کی حیثیت سے کام کریں گے۔

مزیدخبریں