پنجاب احساس پروگرام کے تحت سوا 53ارب روپے کے ”نئی زندگی“اور”ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کاآغاز

Sep 12, 2020 | 19:31

ویب ڈیسک
پنجاب احساس پروگرام کے تحت سوا 53ارب روپے کے ”نئی زندگی“اور”ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کاآغاز
پنجاب احساس پروگرام کے تحت سوا 53ارب روپے کے ”نئی زندگی“اور”ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کاآغاز
پنجاب احساس پروگرام کے تحت سوا 53ارب روپے کے ”نئی زندگی“اور”ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کاآغاز

(لاہور:12ستمبر)  پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر اہتمام پنجاب احساس پروگرام کے تحت صوبے میں سوا 53ارب روپے کے ”نئی زندگی“اور”ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کاآغازکر دیا گیاہے. وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب احساس پروگرام کے تحت ”نئی زندگی“ اور”پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“کا اجراء بے حد اہمیت کاحامل ہے اورپنجاب احساس پروگرام ریاست مدینہ کے خواب کی عملی تعبیر کیلئے پہلا قدم ہے-احساس ہی انسانیت ہے اور انسانیت ہمیں ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی ضرورت کااحساس دلاتی ہے جہاں ہر فرد کو بلاامتیاز تمام ترسہولیات میسر ہوں اورنادار،مظلوم اورمستحق طبقے کی دادرسی ہو-انہوں نے کہاکہ ہم نے فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینے کے لئے آج پنجاب احساس پروگرام کا اجراء کیا ہے- ماضی میں جائز حقوق سے محروم طبقات کے احساسات کومجروح اورضروریات کونظرانداز کیا جاتارہا۔محروم طبقات کے مساوی حقوق اورضروریات کی ادائیگی اور معاشرے میں ان کی سربلندی کا وقت آگیا ہے-”نئی زندگی“پروگرام کے تحت تیزاب گردی کاشکار مردو خواتین کا علاج اور بحالی شامل ہے- تیزاب گردی کے شکارافرادکے سماجی حقوق کا تحفظ کیاجائے گا اورانہیں باوقار زندگی کے مواقع فراہم کئے جائیں گے- تیزاب سے متاثرہ افراد کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایا جائے گا- لاہور کے جناح اور میوہسپتال،بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال،ملتان نشترہسپتال،فیصل آباد الائیڈ ہسپتال اورراولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں جدید ترین برن یونٹ قائم ہو چکے ہیں -متاثرہ افراد کے لئے ہنر مندی اور خودروزگارکیلئے بلاسود قرضوں کا اہتمام کیا جائے گا- تیزاب گردی کا شکارہونے والے افراد مکمل طور پر ریاست کی ذمہ داری ہوں گے او رحکومت ان کا مکمل علاج کرائے گی-ابتدائی طورپر نئی زندگی پروگرام کیلئے 20کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں -انہوں نے کہاکہ پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا بہترین اورمنفرد منصوبہ ہے- پنجاب کے 11پسماندہ اضلاع میں عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں اور معاشی ترقی کے مواقع دیں گے- پہلے مرحلے میں مظفرگڑھ اور بہاولپور، دوسرے مرحلے میں راجن پور، ڈی جی خان، رحیم یار خان، بھکر اور میانوالی میں پراجیکٹ شروع ہو گا.

تیسرے مرحلے میں بہاولنگر، لودھراں، لیہ اور خوشاب میں ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا- پنجاب میں 166بنیاد ی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کی جائے گی-17 بنیادی مراکزصحت کوبی ایچ یو پلس اپ گریڈکیاجائے گا-OTPS166مراکزقائم ہوں گے- مراکز صحت میں 24 گھنٹے ہیلتھ سروسز کیلئے 1148 اضافی سٹاف ممبرزتعینات ہوں گے- 669مراکز صحت میں الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈEMR شروع کیاجائے گا-5 لاکھ 64 ہزار افراد کے لئے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام کا آغاز کیا جارہاہے -انہوں نے کہاکہ نادار خواتین کو بچوں کے پیدائش کے دو سال بعد تک 16 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی-پنجاب کے 9 اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لائیں گے- ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت غریب اور نادار خاندانوں کے معاشی مسائل حل کرنے پر بھی توجہ دی گئی ہے- والدین اور بالغ بچوں کو روزگار کے لئے ٹریننگ، پیداواری اثاثے، چھوٹے قرضے اور معاونت اور رہنمائی کی جائے گی اور اس اقدام سے 75 ہزار سے زائد نوجوان اپنی روزی کمانے کے قابل ہو جائیں گے-Early Child Hood Education کے تحت صوبہ بھر کے 3400 سکولوں کے کلاس روم کو اپ گریڈ کیا جائے گا- 2800 ہیڈ ٹیچرز کو لیڈر شپ کی بھی ٹریننگ دی جائے گی- اساتذہ کو چھوٹے بچوں کو پڑھانے کے لئے خصوصی طور پر ٹرینڈ کیا جائے گااور ان بچوں میں مطالعہ کی عادت پختہ کرنے کے لئے ریڈنگ کارنر بھی قائم کئے جائیں گے -Early Child Hood Educationسے ایک لاکھ سے زائد طلبہ مستفید ہوں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہااگلے تین سال میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نئے پراجیکٹ متعارف کرائے جائیں گے اور ہم عوام کے حاکم نہیں، خدمت گار ہیں -مجھے یقین ہے کہ برسوں سے پسماندگی کے شکار عوام کی حالت اب ضرور بدلے گی اور لوگوں کے چہروں پر خوشیاں ضرور آئیں گی- پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے چیئرپرسن علی اسجد ملہی نے ”نئی زندگی“اور”پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کی غرض و غائیت پر روشنی ڈالی اورکہاکہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں پر سوشل پروٹیکشن کیلئے اربو ں روپے کا پراجیکٹ شروع کیاگیاہے-تحریک انصاف کی حکومت کا منشور لوگوں پر سرمایہ کاری کرناہے اور آج پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام کا آغاز ہواہے-باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65برس سے زائد عمر کے مرد وخواتین او رخواجہ سراؤں کو مالی امداد دی جائے گی-ہم قدم پروگرام کے تحت معذور افراد کو مالی امداد اور قرضے فراہم کئے جائیں گے-ہم معذور افراد کو تربیت بھی دیں گے-صلہ فن پروگرام کے تحت نادار فنکاروں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے جبکہ مساوات پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا-اسی طرح خراج شہداء پروگرام کے تحت دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سویلین افراد کے خاندانوں کی دیکھ بھال کی جائے گی او ران کے بچوں کو مالی امداد دیں گے جبکہ نئی زندگی پروگرام تیزاب گردی کا شکار افراد کے علاج معالجے او ربحالی کے لئے شروع کیا گیاہے او راس پروگرام میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پاکستان بھر سے تیزاب گردی کے شکار افراد کو شامل کیا گیا ہے- یہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا پروگرام ہے-انہوں نے کہاکہ یہ ابھی ابتداء ہے ,انشاء اللہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سماجی تحفظ کیلئے مزید پروگرام بھی لانچ کرے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئی زندگی پروگرام کے تحت پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے 20کروڑ روپے مالیت کا چیک سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو دیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تیزاب گردی کا شکار مردوخواتین کو نئی زندگی پروگرام کے تحت علاج معالجہ اور بحالی کے لئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی دئیے-صوبائی وزراء راجہ بشارت،مراد راس، فیاض الحسن چوہان،اراکین اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، آسیہ امجد، عبداللہ وڑائچ،محمد شفیع، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورمتعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-

مزیدخبریں