صاف پانی کیس ، شہباز شریف کے داماد ، بیٹی کی جائیدادیں قرق

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) احتساب عدالت نے شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف سمیت  ملزموں کے خلاف صاف پانی کیس میں مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی یوسف کی جائیدادیں قرق کر لی۔  عدالت نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر شریک ملزموں کی بریت کی دائر درخواستوں پر وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔ نیب حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر دونوں ملزموں کی جائیدادیں قرق کر لی گئیں ہیں۔ قبل ازیں دونوں ملزموں کو پیش نہ ہونے پر عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے اور انکے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ شریک ملزم مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قمر الاسلام سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...