یو این اومشن دار فور، پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان شہید

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)شمالی افریقی ملک سوڈان کے علاقے دار فور میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے لیے خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو این مشن دارفور میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک عادل جان کا تعلق لکی مروت سے تھا۔عادل جان نے سوڈانی علاقے دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کی مدد کی ذمے داریاں انجام دینے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عالمی امن مشن میں شامل اب تک 161 پاکستانی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن