صدر مملکت نے محمد اجمل گوندل کو آڈیٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دیدی

    ملتان (نمائندہ نوائے وقت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد اجمل گوندل کی چار سال کیلئے  آڈیٹر جنرل آف پاکستان تقرری کی منظوری دیدی۔ وہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے سینئر ترین افسر ہیں اور خیبر پختونخوا میں 55 ویں اکاؤنٹنٹ جنرل کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن