امریکی حکومت کے تعاون سے جمرود میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل کر لیا گیا

Sep 12, 2021

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے جمرود بائی پاس روڈ کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا روڈ کی بحالی سے علاقے کے عوام کو روزگار اور کاروبار کے مواقع حاصل ہونگے امریکی حکومت کے تعاون سے قبائلی ضلع جمرود، خیبر پختونخوا میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل کر لیا گیا جمرود میں ٹریفک کے اضافے سے مرکزی سڑک پر ٹریفک کے بے پناہ مسائل پیدا ہوگئے تھے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو اے ایس آئی ڈی  نے خیبر قبائلی ضلع جمرود میں 7کلومیٹر سے زائد سڑک کے ساتھ ماحولیاتی نقصانات کا جائزہ لگایا اور سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا  اس سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں ایک جامع انوائرمنٹل مینجمنٹ پلان (EMP) تیار کیا گیا اورسڑک کی تعمیر کے دوران سخت نگرانی کی گئی۔  سڑک کی بحالی کا کام مکمل ہونے سے صحت، تعلیم، کاروباری ماحول سازگار ہوا اور مقامی علاقے میں تجارت کو فروغ ملا امریکی ادارے کے تعاون سے 966 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی اس سڑک سے شہر میں ٹریفک کا رش کم کرنے میں مدد ملی ہے ۔

مزیدخبریں