لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کا کوتھم کالج کا دورہ ‘چیف ایگزیکٹو کوتھم کالج احمد شفیق ، سماجی شخصیت شاہد قادر اور ظہیر احمد نے استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا ۔ معروف صنعتکار شیخ سعید نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کو سی ای او کوتھم احمد شفیق کی جانب سے یادگار شیلڈ پیش کی گئی ۔صوبائی وزیر نے ایمریٹس ایئر لائن دبئی کی جانب سے ہائر کیے جانے والے 20سے زائد ینگ گریجوئٹس میں اپونئنٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے۔طلبا و طلبات نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کوتھم کالج نے طلباء و طالبات کو ہنر دے کر بہت بڑی خدمت کی اور مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی کہ احمد شفیق جیسے لوگ کیسے نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہے ہیں احمد شفیق جیسے لوگ یقیناً ایک ایسٹ ہیں ۔ صوبائی وزیر نے احمد شفیق کو کہا کہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے اور جہاں میری ضرورت ہو میں حاضر ہوں ۔ شاہد قادر نے کہا کہ کوتھم کالج کو ایک یونیورسٹی کا درجہ دینا چاہئے جس کے لیے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید سے درخواست ہے کہ وہ اس ادارے کی مکمل سرپرستی کریں تاکہ ینگ جنریشن کو روزگار کے بہترین مواقع ملتے رہیں۔
کوتھم کالج نے طلباء و طالبات کو ہنر دیکر بڑی خدمت کی :محمود الرشید
Sep 12, 2021