تحریک انصاف نے سیاست میں بدزبانی کو فروغ دیا :حناپرویز بٹ 

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہبازگل کے مریم اورنگزیب کے متعلق غیر پارلیمانی الفاظ قابل مذمت ہیں۔شہبازگل اس سے قبل مریم نواز کے بارے میں بھی ایسے الفاظ استعمال کرچکے ہیں۔تحریک انصاف نے سیاست میں بدزبانی اور ذاتیات کو فروغ دیا ہے۔پاکستان کی سیاست میں بدزبانی اور عدم برداشت کا کلچر عام کرنے کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرا عظم کے حکم پر فواد چوہدری،شبلی اور اعظم سواتی الیکشن کمیشن پر حملے کرتے ہیں۔ ان کی جامعت کے لوگ سیاسی خواتین اور مخالف سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔قوم ان فسادی ٹولے کی اصلیت جان چکی ہے۔ یہ لوگ پاکستان کے 22کروڑ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ان کا کام صرف قوم میں نفرتیں پیدا کرنا ہے جو یہ تیزی سے کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن