برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کیخلاف قراردادسینٹ میں جمع

لاہور(خصوصی نامہ نگار)برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ پرجمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے سینٹ میں تحریک جمع کرادی ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے کہاگیا ہے کہ بھارت کا نام ریڈ لسٹ سے نکال دیا جبکہ پاکستان کا نام تاحال ریڈ لسٹ میں موجودہے۔ کرونا ڈیلٹا ویرینٹ وائرس بھارت سے شروع ہونے کے باوجود برطانوی حکومت نے بھارت کا نام ریڈ لسٹ سے نکال دیا اس لئے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے فوری طور پرنکالنے کے لئے معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے رکھا جائے اور ایوان میں اس اہم معاملہ پر بحث کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن