فیروز والا (نامہ نگار ) کامران پارک شاہدرہ جامع مرکزی مسجد لبیک یا رسول اللہ ؐمیں ختم نبوت کانفرنس ہوئی جس میں علماء اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے کیونکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے اس کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اس کانفرنس کی صدارت علامہ مفتی گل احمد خان عتیقی نے کی اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانی تحریک ختم نبوت علامہ الحاج پیر نصیر احمد قادری ، علامہ عمران ، علامہ مولانامفتی ضمیر احمد ، علامہ مفتی ذبیح اللہ قادری ، مفتی عمران الحسن فاروقی ، علامہ ڈاکٹر پروفیسر شاہ حسین مخدوم المعروف ثانی شاہ سرکار آف کامونکی ، علامہ حافظ محمد سمیع اللہ قادری اور دیگر علماء اکرام نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا ختم نبوت کامنکر دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ پاکستان کا آئین 1974 میں قادیانیوں کو کافرقرار دلانے کیلئے علماء کرام نے بڑی سے بڑی قربانی دی جس پر وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قادنیوں کو کافرقرار دے کر بہت بڑا کارنامہ کیا ۔
دفاع ناموس رسالت ؐکے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے گریزنہیں کرینگے :علماء
Sep 12, 2021