لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدی کو بری کردیا ,عدالت عالیہ نے سیشن کورٹ کا بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید دینے کے فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمر قید کے قیدی فیصل کی بریت اپیل منظور کرنے کے متعلق 20 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ ملزم کو سزا دینے کا فیصلہ قیاس آرائی پردیا ہے جو قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا جن ثبوتوں پر یقین نہ کرکے تین ملزمان بری کیے انہی ثبوتوں پر بغیر ٹھوس شہادت ایک ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی۔