نیوی کامویسٹ ٹی ٹین کپ،ینگ چراغ ،نیو ٹائون سٹار اور ظہور شاہ کی فتوحات

کراچی( اسپورٹس رپورٹر)’’کھیلے گا بلوچستان ،جیتے گا پاکستان‘‘ سلوگن کے تحت گوادر کی تاریخ کا سب سے بڑا’’پاک نیوی کامویسٹ کرکٹ کپ گوادرT-10 ٹورنامنٹ‘‘ کے پہلے روز تین میچ کھیلے گئے،ینگ چراغ کرکٹ کلب،نیو ٹائون سٹار کرکٹ کلب اور ظہور شاہ کرکٹ کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی ( پی این ایس اکرم )اورتحصیل کرکٹ کمیٹی گوادرکے زیر اہتمام پاک نیوی کامویسٹ کرکٹ کپ گوادر ٹی ٹین ٹورنامنٹ‘‘ کا افتتاح مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل جواد احمد خان کامویسٹ پاک بحریہ نے کیا ،دیگر مہمانوں میںچیئرمین گوادر پورٹ نصیر خان کاشانی ،اسٹنٹ کمشنر گوادراطہر عباس، سابق صدرگوادر کرکٹ ایسوسی ایشن حاجی حنیف حسین ، چیئرمین گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن زاہد سعید ،اْستاد اصغر حسین، ارشد کلمتی ،مقصود کلمتی،احمد ندیم،پرویز جمیل،شبیر ماجد،آصف غنی،عزیز انور ،عطاء اللہ اور شبیرنے بھی خصوصی شرکت کی۔سینیٹر محمد اسحاق بلوچ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے تاریخ ساز ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب  میں شرکت کی ۔T-10 ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں چراغ کرکٹ کلب نے ینگ الیون کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔دوسرا میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تاخیر سے آنے کے سبب شروع ہوا توٹورنامنٹ کمیٹی نے سن آف بلوچ کرکٹ کلب کا 1 جبکہ نیو ٹائو ن سٹار کرکٹ کلب کے 3 اوورز کم کر دیئے۔یہ میچ نیو ٹائو¿ن سٹار کرکٹ کلب نے 16 رنز سے جیت لیا۔فاتح ٹیم نے مقرر کردہ 7 اوورز میں 6 وکٹ پر 79 رنزبنائے۔شبیر 40 اور محراب 10 رنزبنا کر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں سن آف بلوچ کرکٹ کلب مقرر کردہ 9 اوورز میں 3 وکٹ پر 63 رنزبنا سکا۔امین 37 ناٹ آو ¿ٹ، فیصل ولی 11 رنزبنا پائے فاتح ٹیم کی جانب سے عابد علی نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔شبیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔تیسرامیچ ظہور شاہ کرکٹ کلب اور ساگر کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جو ظہور شاہ کرکٹ کلب نے 7 وکٹ سے جیت لیا۔ساگر کرکٹ کلب 10 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر68 رنزبنائے۔حارون 18 رنز ، رحمان 15 رنز اورناصر 13 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ شکیل نے 2 کھلاڑی آ?ٹ کئے۔ظہور شاہ کرکٹ کلب 8.2 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 69 رنزبناکر میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے ابود نے31 رنز ناٹ آو ¿ٹ بنائے ،سعد 17 رنزبنا کر نمایاں رہے۔ حبیب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابود کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن