مانچسٹریونائیٹڈ نے رونالڈو کی 40ارب روپے کی شرٹس فروخت کردیں

مانچسٹر(آئی این پی)مانچسٹریونائیٹڈ نے رونالڈو کی 40ارب روپے کی شرٹس فروخت کردیں، میسی کی شرٹ کے نمبر والی پی ایس جی کی شرٹس 22ارب کما چکی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی شرٹ اب تک پریمیر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی شرٹ ہے،گزشتہ موسم گرما کے مقابلے میں ‘رونالڈو کی 7 نمبر کی شرٹ’ کی آن لائن تلاش میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔لیونل میسی بالآخر 21 سال بعد بارسلونا چھوڑ کر پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہوئے ہیں ، کرسٹیانو رونالڈو نے 2009 میں اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پہلا سپیل ختم کرنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ میں سنسنی خیز واپسی کی ہے۔شائقین ان دو ٹرانسفرز کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو بھر پور طریقے سے سپورٹ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شرٹس ریکارڈ توڑ نمبرز میں فروخت ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن