لندن(این این آئی)عظیم رفیق کو نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے پر یارکشائر کلب نے معذرت کرلی۔پاکستانی نڑاد کرکٹر نے گزشتہ سال الزام عائد کیا تھا کہ کائونٹی کے ساتھ وابستگی کے پہلے سال میں انھیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ خودکشی کا بھی سوچتے رہے، یارکشائر نے اس معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ کرکٹر کو نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے،کوچ ان کیلیے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے رہے،ان کی تضحیک بھی ہوتی رہی جس پر کائونٹی معذرت خواہ ہے،افسوس ہے کہ چند لوگوں کی وجہ سے کلب کی ساکھ خراب ہوئی۔