روئی کے بھاؤ میں فی من 1000  تا 1200 روپے کی غیر معمولی کمی

Sep 12, 2021

اڈا لاڑ(نمائندہ نوائے وقت )روئی کے بھاؤ میں فی من 1000 تا 1200 روپے کی غیر معمولی کمی۔ اسپاٹ ریٹ بھی 800 روپے کم ہوگیا۔ ڈالر بڑھنے اور مقامی روئی سستی ہونے کی وجہ سے فی الحال درآمدی معاہدے کم ہوگئے۔ ماہرین نے روئی کے بھاؤ میں تیزی سے مندی میں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث کوالٹی پرابلم ٗ 2 تا 3 مہینوں سے درآمد کی ہوئی روئی کی شپمینٹ رکی ہوئی تھی وہ آنا شروع ہوگئی۔

مزیدخبریں