نیازی حکومت کے ظلم اب برداشت سے باہر ہوگئے۔ جاوید بنوری

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ پیپلزیوتھ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر جاوید بنوری جنرل سیکریٹری اختر علی سینئر نائب صدر شاہ زیب بلوچ انفارمیشن سیکریٹری رمیز صدیقی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام نیازی حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ خورشیدشاہ کے بعد ان کے بیٹے کی گرفتاری نے عوام کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ نیازی حکومت کے مظالم اب برداشت سے باہر ہوچکے ہیں۔ نیازی حکومت جیالوں کے خلاف سازشیں کرنا بند کرے۔ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
جاوید بنوری

ای پیپر دی نیشن