ترقیاتی منصوبے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ترتیب دیے جائیں: سیف اللہ نیازی

بہاولپور ،چشتیاں( بیورو رپورٹ ،نمائندہ خصوصی)  ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر و سینیٹر سیف اللہ سرورخان نیازی ، سینیٹر عون عباس بپی، میاں عبدالغفار کالوکا وٹو، میاں شوکت علی لالیکا، سہیل خان، چوہدری عبد اللہ وینس، سید ندیم زمان شاہ، ملک مظفر، ممتاز مہاروی، میاں طارق عثمان گدوکا، محمد ظفر اقبال، آر پی او محمد زبیر دریشک ، شفقت اللہ مشتاق، محمد ظفر بزدار اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ترتیب دیتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے اور ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔سینیٹر عون عباس بپی نے  کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران حکومت کے ویژن کے مطابق کام کریں۔ ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں ۔ اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول اور خدمت آپ کی دہلیز پر کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ممبر قومی اسمبلی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔ افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن