ٹیکسلا(قاری ولی الرحمن نمائندہ نوائے وقت سے)وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد پاکستانیوںکوعمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت ملناشروع ہوجائے،سعودی عرب میںعمرہ کی ادائیگی کیلئے مرحلہ وارتعدادمیںاضافہ کیاجارہاہے،انہوںنے کہاکہ ایران عراق کیلئے’’زیارت پالیسی‘‘ہوائی سفرکے ساتھ ساتھ بائی روڈویزہ جاری کرنے کی بھی تمام ترحکمت عملی طے کرلی گئی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ٹیکسلاواہ کینٹ کی مشہورنئی رہائشی بستی نیوسٹی فیزٹو،میںقائم کیئے گئے ’’نیوسٹی آرکیڈ‘‘میںغلاف کعبہ ودیگرتبرکات مدینہ منورہ کی نمائش کے موقع پرصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپراجیکٹ خان رب نوازخان ،ڈائریکٹرنیوسٹی آرکیڈمحمداکرام،معاون خصوصی سیدنذرحسین شاہ،چیف انجینئرمیاںمحمدرفیع ودیگر سٹاف بھی موجودتھا،جبکہ انٹرنیشنل مسلم ہینڈموومنٹ کے چیئرمین صاحبزادہ پیرلخت حسین اوراسلام آبادکی معروف کاروباری شخصیت بلاول محمودبھی موجودتھے زیارت غلاف کعبہ ودیگرتبرکات کی برکتیںحاصل کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد’’نیوسٹی آرکیڈ‘‘پہنچ گئی۔اوروفاقی وزیر پیرنورالحق قادری سمیت آنے والے دیگرتمام مہمانوںپرگلپاشی کی گئی۔
کوشش ہے پاکستانیوںکو جلد عمرہ ادائیگی کی اجازت مل جائے،پیرنورالحق قادری
Sep 12, 2021