ملتان (خصوصی رپورٹر) سکولوں کی بندش کیساتھ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان و دیگر شہروں میں شام کے اوقات میں کھلنے والی اکیڈمیوں کو بند کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں تمام ضلعی حکام کو ٹیلیفون پر ہدایات جاری کی گئیں کہ اکیڈمیز میں فزیکل کلاسز بند کرائی جائیں۔ ضلعی انتظامیہ ضلع کے تمام افسران کو اکیڈمیز بند کرانے کے احکامات پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔ اکیڈمیز میں کلاسز کے علاوہ ٹیسٹ سیشن کی بھی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر گلی محلوں کی سطح پر اکیڈمیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔