افغان پالیسی، جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہ کیا جائے،سید حامد موسوی

Sep 12, 2021

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ افغان پالیسی کے حوالے سے کوئی فیصلہ جلدبازی میں نہ کیا جائے ایک ایک قدم اتفاق رائے سے اٹھایا جائے ، امریکہ افغانستان میں پراسرار کھیل کھیل رہا ہے استعماریت و صیہونیت گھاٹے کے سودے نہیں کرتے مت بھولا جائے کہ ا فغان سرزمین سے بڑا ٹارگٹ پاکستان اور اسکی ایٹمی صلاحیت ہے ۔

مزیدخبریں