حکومتی وزراء کی دھمکیاں الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہونیکی کوشش ‘ سپریم کورٹ نوٹس لے:کامران یوسف

Sep 12, 2021

گگو منڈی(نامہ نگار)حکومتی وزرا ء کی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں اور دبائو ڈالنے کی کوشش آئندہ الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے سپریم کورٹ نوٹس لے ۔ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے وزراء دن رات بے بنیاد الزامات لگا کر الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہونے اور اسے اپنی مرضی کے تابع کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں