کبیروالا(نامہ نگار)پاکستان’’ترقی‘‘ کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے،سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو’’بدترین مہنگائی ‘‘کی صورت میں بھگتنا پڑرہاہے،حکومت کو گھربھیجوانے کیلئے لانگ مارچ،احتجاجی تحریک اور دھرنے کی دھمکیاں ’’چلے ہوئے کارتوس‘‘ ہیں،اب پوزیشن کی سمجھ میںآچکا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کئے بغیر نہیں جائے گی،سب ’’پرانی تنخواہوں ‘‘ پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرسید خاورعلی شاہ نے اپنے اعزاز میںعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سید علی اکبر شاہ ،سید رضا عباس شاہ ،مہر محمد اکرم طورو،مہرفیصل طورو، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحکیم مہر محمود علی دادوآنہ،مہر انصر عباس دادوآنہ،محمد فاروق سیال ،ملک حفیظ گل،زاہد حسین بھٹی،مہرمحمد صفدرباٹی،شیر محمد بھٹی،منور اقبال تبسم سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔