لاہور(کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ءمحمد رفیع اللہ نے کہا کہ الحمراءمیں پیش کیا جانےوالا ہفتہ وار بچوں کا کھیل جن اور جادوگر بچوں کو معیاری تفریح فراہم کرر ہا ہے،ڈرامہ دیکھنے والوں میں تعمیری و تخلیقی صلاحیتیں ا±جاگر ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بچوں کا کھیل ”جن اور جادوگر“ دیکھنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ اپنی کہانی، کردار،پیش کش میں مثالی ہے،بچوں کی توجہ دیدنی ہے،جن اور جادوگر کے مختلف سین نہایت سبق آموز ہیں،بچوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے،الحمراءگزشتہ ایک دھائی سے اس احسن اقدام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ محمد رفیع اللہ نے کہا کہ حسیب پاشا اور ڈرامہ کی دیگر فنکاروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور اس موقع پر ڈرامہ کی پوری کاسٹ کے لئے 30ہزار روپے کا انعام دیا۔بچوں کے کھیل کے مرکزی کردار حسیب پاشا (حامون جادو گر) نے کہا کہ بچوں،والدین اور انتظامیہ کی طرف سے حوصلہ افزائی کا بے حد شکر گزار ہیں۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءفنکاروں کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش، عینک والا جن بھی دیکھا
Sep 12, 2022