جرائم کی سرکوبی کیلئے خفیہ نگرانی کا سلسلہ شروع کردیا: ڈی ایس پی سی آئی اے


لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولےس فیصل شاہکار اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعےل کے احکامات مطابق حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاو¿ن سرکل رضوان قادر نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کی خصوصی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کرائم میٹنگ کا انعقاد شروع کر دیااوراہلکاروں کو جرائم پیشہ افراد کی خفیہ نگرانی پر مامور کر دیا گیا جبکہ ان کے ذیلی ونگز بھی بنا دے گئے ہےں ۔ڈی اےس پی رضوان قادر نے تمام اہلکاروں کو آفس میں ڈیوٹی کرنے کی بجائے فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس حوالے سے تمام اہلکاروں کی فیلڈ میں کارکردگی جانچنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز شروع کر دی گئی ہےں۔ ڈی ایس پی رضوان قادر نے کہا ہے کہ علاقے کو جرائم پےشہ عناصر سے پاک کر کے دم لےں گے۔

ای پیپر دی نیشن