فیروزوالہ کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: مظہر علی سرور 


فیروزوالہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شیخوپورہ چوہدری مظہر علی سرور نے کہا کہ ضلع بھر کے عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی کے بچاﺅ کیلئے آگاہی مہم فراہم کرنے اور نمایاں کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپرہ رانا شکیل اسلم خان نے کی۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم خاں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل )شیخوپورہ چوہدری مظہر علی سرور نے ڈینگی سے بچا¶ کے کے لیے جانفشانی کے فرائض سرانجام دینے والے اداروں کے سربراہوں کو تعریفی اسناد دی ۔ تقریب میں مختلف اداروں کے سربراہوں نے بھرپور شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...