سکولز بندش کے خلاف افغان طالبات کے گردیز‘ پکتیا میں مظاہرے

Sep 12, 2022


کابل (این این آئی) افغانستان کے مشرقی حصے میں گردیز پکتیا صوبوں شہر میں سیکنڈری سکول دوبارہ بند کر دیئے جانے کے خلاف سکولوں کی طالبات نے احتجاج کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقام کارکن نے بتایا کہ سکولوں کی یہ بندش محض ایک دن کے لے سکول کھلنے اور کلاسز ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ واضح رہے پچھلے ہفتے مشرقی صوبے پکتیا پانچ سکول کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان پانچ سکولوں کے کھولنے کا مطالبہ طالبات کے علاوہ مقامی قبائلی رہنماﺅں نے بھی کیا تھا۔ لیکن جب سکولوں کی طالبات صبح سویرے اپنے سکولوں کی طرف پہنچیں تو انہیں بتایا گیا کہ وہ گھروں کو واپس چلی جائیں، انہیں سکول کھلنے کا شیڈول بعد میں بتایا جائے گا، یہ کہہ کر طالبات کو سکولوں میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ سرگرم کارکن یاسمین نے ایک ریلی منظم کی۔
افغانستان، سکول بند

مزیدخبریں