سابق چیف ڈیزائن کالا باغ ڈیم ڈاکٹر خالد محمود امریکہ میں انتقال کر گئے 

Sep 12, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر)سابق چیف ڈیزائن کالا باغ ڈیم ڈاکٹر خالد محمود امریکہ میں انتقال کر گئے جنہیں آج سپرد خاک کیا جائےگا۔ ڈاکٹر خالد محمود کو اعلیٰ خدمات پر تمغہ حسن کارکردگی اور گولڈ میڈل سے بھی نواز اگیا۔ مرحوم پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب وائس چیئرمین عثمان اشرف کے ماموں تھے۔اعلیٰ حکومتی ،سیاسی شخصیات اور کارپٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈاکٹر خالد محمود کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

مزیدخبریں