لاہور (نیوز رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ مائنس ون کے غیر فطری عمل سے ہمیشہ ریاست کو نقصان پہنچتا ہے، سب جان لیں عمران خان ایک حقیقت ہے اور پاکستان کی سیاست ان ہی کے گرد گھومتی ہے۔ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں جبکہ پی ڈی ایم کی پوری قیادت کرپشن زدہ ہے -قرض اتارو ملک سنواروکے پیسے سے ن لیگ کی قیادت نے بیرون ممالک محلات بنائے ۔نحوست لیگ نے بجلی، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا جینا حرام کردیا۔شکست سے خوفزدہ حکمرانو ں نے سیلاب کا بہانا بنا کر ضمنی انتخاب ملتوی کردیئے۔قو م عمران خا ن کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ایک آواز پر گھروں سے باہر نکل آتی ہے ۔عمران خان کسان،مزدور اور پوری قوم کی آواز ہیں، جسے دبایانہیں جاسکتا۔