راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے اندرون مارکیٹوں اور بازاروں میںتجاوزات کی بھرمار سے شہری عاجز آگئے،خریداروں بالخصوص خواتین کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا، فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کرکے ٹھیلے لگالیئے گئے،گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا، اندرون شہر اقبال روڈ،چائنہ مارکیٹ اورسرکلر روڈ،صرافہ بازار، جامعہ مسجد روڈاور پرانا قلعہ سمیت دیگر کاروباری مارکیٹوں اور بازاروں میںتجاوزات مافیا کا راج قائم ہوگیاہے،ٹھیلہ وریڑھی بانوں اور چھابڑی فروشوں نے اندرون شہر فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضے جمالیئے ہیں،دکانوں کے سامنے موٹر سائیکلوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں جن کے آگے گاڑیاں بھی کھڑی کردی جاتی ہیں،بیرونی علاقوں اور مضافات سے شہر میںخریداری کیلئے آنیوالوںکو سخت مشکلات پیش آتی ہیں،گھنٹوںٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے مردوں باالخصوص خواتین کا پیدل چلنا بھی عذاب بن گیا ہے، تجاوزات مافیا کے خوف اور لڑائی جھگڑے کے ڈر سے سرکلر روڈ پر آپریشن ایک خواب بن گیا ہے ،میونسپل کارپوریشن کے شعبہ تجاوزات کے عملہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔
خریداروں بالخصوص خواتین کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا، فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کرکے ٹھیلے لگالئے گئے،گھنٹوں ٹریفک جام معمول
Sep 12, 2022