راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق آڈٹ پیراز کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس آر ڈی اے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کی ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس آر ڈی اے راجہ وقار اصغر نے اس پر تفصیلی پریزنٹیشن دی ڈی جی آر ڈی اے نے آر ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ آڈٹ اعتراضات کو نمٹانے کے لیے بقایا آڈٹ پیراز کا تصفیہ کیا جائے۔ انہوں نے اسے جلد از جلد ریکور کرنے کی ہدایت کی انہوں نے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ اور لینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پر توجہ مرکوز کی تاکہ وہ راولپنڈی میں آر ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقے میں پرائیویٹ ہاو¿سنگ سکیموں کی لاگت اور تصدیق اور اراضی کی ملکیت کی کلیئرنس کی شکل میں فوری وصولی کریں۔ انہوں نے پرائیویٹ ہاو¿سنگ سکیموں کے لیے ٹرانسفر ڈیڈ اور مارٹگیج ڈیڈ پر کارروائی کرنے اور راولپنڈی میں آر ڈی اے کی 13 سکیموں میں تجاوزات کے خاتمے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ عامر رشید، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جمشید آفتاب، ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای ملک غضنفر علی، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول محمد طاہر میو اور آر ڈی اے کے دیگر افسران اور نے شرکت کی۔
اعتراضات کو نمٹانے کیلئے بقایا آڈٹ پیراز کا تصفیہ کیا جائے، ڈی جی آر ڈی اے
Sep 12, 2022