راولپنڈی(محبوب صابر سے)راولپنڈی کے علاقوں ، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2کے علاقے رحیم آباد اور دھمیال گاﺅں، بنک کالونی، اقبال ٹاﺅن، موہڑہ فقیراں ، بوائز ہائی سکول کے ارد گرد کیلاکھوں مکین شدید گرمی کے موسم میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور کئی کئی گھنٹے گیس کی بندش سے چکر ا کر رہ گئے، گھریلو نظام مفلوع ہو کر رہ گیا ہے، خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری پیش آ نے لگی ہے، مکینوں کی طر ست دی جانے والی درخواستوں کے باجود کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی مسئلہ جوں کا توں پڑاہے، اہل علاقہ راجہ مدثر اقبال،راجہ مسعود، صہیب اقبال راجہ، سردار محمد عامر، راجہ نعیم،راجہ عبدالباسط اور دیگر نے بتایا کہ ہمارے علاقوں میں نہ جانے کتنا عرصہ ہو گیا ہے کہ گیس کا مسئلہ درپیش ہے اس وقر شدید گرمی ہے لیکن گیس کے پریشر میں اس قدر کمی ہے کہ کھانا پکانا مشکل ہو چکا ہے، متعدد مرتبہ تو گیس بند کر دی جاتی جو گھنٹوں بحال نہیں ہوتی، ہم لوگ مہنگے داموں لکڑیاں، گیس سلنڈر اور کوئلے خریدنے پر مجبور ہیں ، گھر کا بجٹ خراب ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے کونسلروں نے گیس حکام کو متعدد مرتبہ درخواستیں دیں گیس کا عملہ وصول تو کرلیتا ہے لیکن اس کوئی توجہ نہیں دی جاتی، انہوں نے کہا کہ اس وقت گیس سلنڈر 2700روپے سے 3000روپے میں مل رہا ہے ہم میں سے کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو سکنڈر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اور لکڑیاں کوئلے بھی مشکل سے خرید تے ہیں ، رحیم آباد کے علاقے کے گھروں میں خواتین کو کھانے پکا نے میں دشواری کا سامنا ہے۔
اور ہوٹل سے روٹی اور سالن مجبوراّ منگوانے سے گھر کا بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، مکینوں نے گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس کے پر یشر کمی اور بندش کا نوٹس لیا جائے اور مکینوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔