راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پرسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کو مختلف نوعیت کی63شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 45شکایات ٹریفک پولیس سے متعلقہ جبکہ18 دیگر محکموں سے متعلق تھیں جنھیں متعلقہ محکموں کو بھجوا دیاٹریفک پولیس سے متعلقہ 32شکایات کا بروقت ازالہ کر دیا گیا جبکہ 13شکایات پر کاروائی کیلئے سرکل افسران کو بھجوا ئی گئیں شکایات کے بروقت اڑالہ پر89.5فیصد شہریوں کیطرف اطمینان کا اظہار کیا گیا اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشادنے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں عوام الناس کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے ان کی طرف سے کسی قسم کی شکایت موصول ہونے پر فوری رسپانس دیا جائے اور محکمہ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی کو صحیح معنوں میں اپنایا جائے شکایات کے فوری ازالہ اور اس کے حل سے شکایات کنندگان کامحکمہ پولیس پر اعتمادبحال ہو گا۔
سیٹیزن پورٹل پرسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کو63شکایات موصول
Sep 12, 2022