پنجاب حکومت کی نااہلی نے مہنگائی، بےروزگاری میں اضافہ کردیا، محمد شاہد

Sep 12, 2022


 راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد کینٹ کے سینئر راہنما میاں ہارون قریشی اور ملک تنویر نے پارٹی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور پنجاب کے پی کے کے حکمران شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں پوری قوم تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے نبردآزما ہے جبکہ پنجاب حکومت غریب عوام کے پیسوں سے کروڑوں کی گاڑیاں خرید کر اپنا پروٹوکول بڑھا رہی رھی ہے وزیر اعلی پنجاب آج تک کسی سیلاب متاثرہ علاقے میں نہیں گئے قومی خزانہ حکمرانوں کی عیاشی پر نہیں عوام کی فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے محمد شاہد نے کہا کہ تحریک انصاف کی سابقہ اور موجودہ پنجاب حکومت کی نااہلی نے مہنگائی بےروزگاری میں ریکارڈ اضافہ کرکے غریب عوام سے دووقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے عمران نیازی عوام کو جلسوں کے چکر میں لاکر اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں میاں ہارون قریشی اور ملک تنویر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں سیاست کا وقت آیا تو بھرپور سیاست بھی کریں گے ۔

مزیدخبریں