عالمی ادارے ایک عشرے کیلئے قرض واپسی میں چھوٹ دیں،پیپلز لیبر بیورو 


 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا کے صنعتی ممالک کی بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستان کو ہرجانہ دیا جائے اور عالمی مالیاتی ادارے کم از کم ایک عشرے کیلئے قرضوں کی واپسی میں چھوٹ دیں، سیلاب سے پاکستان کا مزدور اور محنت کش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کی فوری دادرسی اور بحالی کی ضرورت ہے۔ اس امر کا اظہار گذشتہ روز پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر اور پی ایل بی پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد کی صدارت میں منعقدہ پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پی ایل بی کے صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ، پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سید سبط الحیدر بخاری، سید سجاد مہدی، طارق چوہدری، محمد اعجاز، سجاد حسین ساجد، راجہ پرویز اختر، محمد افضل خٹک، سہیل مختار، راجہ عبدالمجید، راجہ عمران، پرویز چیدا، سید عارف حسین شاہ، چوہدری محمد فاروق، عمران قدیر، ظہور قادری، سید ذیشان شاہ، غلام رسول گجر، عمران بگا، ملک خادم حسین، شیخ خالد محمود، آصف اقبال، واصف حسین شاہ، افضل جمال قریشی، جاوید اقبال، فاروق عباسی، امین گل، لیاقت علی شیخ، زاہد بھٹو، انصر وڑائچ، عاطف گل، جانسن اقبال، راجہ غلام مرتضیٰ، ملک سلیم اعوان، راجہ تصدق خیام، اطہر حیات لنگاہ، غلام محمد بلتی، جان عالم، محمد شفیق خٹک، راجہ عابد منیر، محمد سعید، محمد اجمل خان اور دیگر مزدور راہنماو¿ں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن