راجہ امیر اکبرایڈوکیٹ کی کتاب”اقبال بارگاہ رسالت میں“ شائع ہوگی

Sep 12, 2022


اسلام آباد ( میگزین رپورٹ) محبان اقبال کارواں پوٹھوار کے سرخیل ممتاز قانون دان 81 سالہ راجہ امیر اکبر کی پہلی کتاب ” اقبال 
بارگاہ رسالت میں“ میں شائع ہوگئی ۔ عشق ومستی میں گوندھی تصنیف کا انتساب صاحب کتاب نے اپنے استاد مکرم فرزند اقبال مرحوم جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے منسوب ومعنون کیا ہے۔ ینگ لائنر ویلفیئر فورم کے سرپرست اعلیٰ حیدر عباس کلیال کے مطابق 300 صفحات پر مشتمل کتاب فکر اقبال اور پیغام اقبال کے ساتھ ساتھ شاعر مشرق ؒکی رسول محتشم سے عقیدت محبت اور عشق سے مرقع ہے۔
 کھرالی گوجرخان سے متعلق راجہ امیر اکبر ایڈ و و کیٹ سپریم کورٹ کی یہ کتاب حضرت اقبال سے محبت کرنے والوں کے لیے توشہ کا درجہ رکھتی ہے۔

مزیدخبریں