صرف 4 ماہ میں امپورٹڈ حکمرانوں کے آنسو نکلنا شروع ہو گئے،علی نوازاعوان

Sep 12, 2022


اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ صرف 4 ماہ کے عرصے میں امپورٹڈ حکمرانوں کے آنسو نکلنا شروع ہو گئے ہیں یہ آنسو عوام کے غم میں نہیں عوامی ردعمل کے ڈر سے نکلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بنی گالہ میں کاروباری مرکزکے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ان کے ہمراہ تھے علی نواز اعوان نے کہا کہ عمران خان پر توہین مذہب، توہین عدالت اور توہین آئی ایم ایف کے الزام لگانے والے آج خود آنسو نکالنے پر مجبور ہیں اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حقیقی آزادی کی اس تحریک میں صدر اسلام آباد ریجن علی نواز اعوان کا کلیدی کردار ہے جنہوں نے ہمیشہ اسلام آباد کو صف اول میں کھڑا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مائنس ون کے خواب دیکھنے والے ہفتہ کی رات کو نکلنے والی عوام کو ایک مرتبہ دیکھ لیں یہ عوام 24 گھنٹے کے نوٹس پر نکلی اس موقع پر دونوں رہنما¶ں نے نیا کاروبار شروع کرنے پر چوہدری رضوان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں