اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )اسلام آباد کے 6کرکٹ گراونڈ کوکرائے پر چڑھانے کا معاملہ اسلام آباد کے بیس کلبوں نے انتظامیہ کے چھ کرکٹ گراونڈز کی آوٹ سورسنگ کو یکسر مسترد کردیا ہے ،اسلام آباد کے متحرک کلبوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو ہزار چھ کے فیصلے کے بعد شہر کے سارے پلے فیلڈز کے انتظامات اور انکی مینٹی نینس سی ڈی اے/میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) کے پاس ہونے چائیں .اسکاکسی قسم کا آکشن یا آوٹ سورسنگ توہین عدالت ہو گی.اسلام آباد کے ان گراونڈر کا پی سی ون اور سی ڈی اے بورڈ کی اپروول میں واضح لکھا ہے کہ یہ گراونڈر کمیونٹی کھلاڑیوں اور کلبوں کے استعمال میں ہوں گے۔ایم سی آئی کی آکشن کا فیصلہ پی سی ون اور سی ڈی اے بورڈ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے ،کلبوں کے ترجمان نے یاد دہانی کروائی کہ اس وقت ایم سی آئی غیرمنتخب ادارے کے طورپر کام کر رہی ہے اور غیرمنتحب فرد کویہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف اس قسم کے فیصلے کرے۔