اےن اے60 کی واٹر سپلائی بجٹ کی بحالی، وقارالنساءےونےورسٹی ،ڈھوک دلال گرلز کالج کی تعمےر کے کام دوبارہ شروع کرانے پروزےر اعلیٰ کے مشکور ہےں 

Sep 12, 2022


 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان تحرےک ا نصا ف کے مستعفی رکن قومی ا سمبلی شےخ راشد شفےق نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی 
بھٹو کے بعد عمران خان پاکستانی قوم کے مقبول ترےن لےڈر ہےں جنہوں نے22 کروڑ عوام کو شعور دےا ہے عمران خان کی حقےقی آزادی کی تحرےک ان کی اپنی ذات کےلئے نہےں بلکہ قوم کےلئے ہے موجودہ مشکل حالات سے نکلنے کا واحد فوری طور پر راستہ فےئر اورفری الےکشن کرانے مےں ہے جو جماعت بھی اکثرےت حاصل کرے اسے اپنی حکومت بنانے کا حق ملے نوائے وقت سے انٹر وےو مےں شےخ راشد شفےق نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل ترےن حالات سے دوچار ہے ڈالر قابو سے باہر ہے ملکی صنعت کا پہےہ رکا ہوا ہے عمران خان قومی ترقی کی شرح جس سطح پر لے گئے تھے امپورٹڈ حکمران اسے بھی نہ سنبھال سکے جس سے مہنگائی ، بےروزگاری کا طوفان آےا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مےں وزےر اعلیٰ پنجاب چوہدری پروےز الہیٰ کا شکرےہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ڈھوک دلال گرلز کالج کی تعمےر کا کام دوبارہ شروع کراےا ہے اور وقارالنساءےونےورسٹی پر سابق حکومت کی طرف سے روکے گئے کام پر دوبارہ آغاز کی ہدائت کی ، وزےر اعلی پنجاب کے مشکور ہےں کہ انہوں نے اےن اے60 کی واٹر سپلائی کا بجٹ بحال کےا جو ن لےگ کی سابقہ صوبائی حکومت نے روک دےا تھاجبکہ وفاقی حکومت نے ےورالوجی ہسپتال مےں ہمارے ڈائےلسز مشےنےں لگانے کے منصوبے پر کام روک رکھا ہے جبکہ ہم نے اپنے ساڑھے تےن سالہ دور حکومت مےں ن لےگی حکومت کے دور کے کسی پروجےکٹ پر کام نہےں روکا تھاشےخ راشد شفےق نے کہا کہ فےول اےڈجسٹمنٹ کے ذرےعے بل مزےد آئے تو لوگوں کا سمندر کسی لےڈر کا انتظار کئے بغےر خود ہی سڑکوں پر نکل آئے گاپاکستان کی70 سالہ تارےخ مےں اتنی مہنگائی کبھی نہ تھی جو ےہ امپورٹڈ حکمران لائے ہےں ۔ 

مزیدخبریں