پاکستان آپٹومیٹرک سوسائٹی فیڈرل چیپٹر کا اجلاس


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان آپٹومیٹرک سوسائٹی فیڈرل چیپٹر کا اجلاس پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔صدر فیڈرل مسٹر محمد فیصل نے ممبران کو او ڈی اور کونسل کے مسئلے سے متعلق اپ ڈیٹس سے آگاہ کیا۔ ممبر شپ مہم کو موثر انداز میں چلانے کے لیے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں۔نائب صدر فیڈرل اور جنرل سیکرٹری فیڈرل کو مختلف اداروں کے فوکل پرسنز کے ساتھ مل کر ورکشاپس منعقد کرنے اور ورلڈ سائیٹ ڈے 2022 منانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ سوسائٹی کے معاملات کے حوالے سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے کچھ سفارشات پیش کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...