پی ٹی آئی نے سیاسی مشاورت‘ مسائل کے حل کیلئے 23 رکنی ایڈوائزری کمیٹی بنا دی


پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی معاملات میں مشاورت اور ان کے حل کیلئے 23 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر مشاورت اور حل کیلئے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی سربراہی میں صوبائی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی میں اسد قیصر، حاجی شوکت علی، سابق گورنر شاہ فرمان، علامہ نورالحق قادری، شہریار آفریدی، فضل خان، جنید اکبر، عاطف خان، شوکت یوسف زئی، شہرام ترکئی، ظاہر شاہ طور و شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کمیٹی کا صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اور تنظیمیں جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن