کیچز ڈراپ ، پاکستانی باؤلنگ، بیٹنگ فلاپ ، سری لنکا ایشئن چیمپئن بن گیا 

Sep 12, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا نے پاکستان کو23رنز سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا ۔دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ابتدائی 5 وکٹیں 58 رنز پر گرنے کے بعد دھنن جیا ڈی سلوا اور بھنوکا راجا پکسا نے شاندار شراکت داری قائم کی۔راجا پکسا نے ناقابل شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی۔دھنن جیا ڈی سلوا نے28 ، ونندو ہسارنگا نے 36 رنز بنائے۔پتھیوم نسانکا آٹھ ‘کشل مینڈس صفر ‘دنشکا گوناتھیلاکا ایک ‘کپتان داسن شناکادو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ چمیکا کرونا رتنے نے چودہ رنز بنائے ۔ حارث رئوف نے تین ‘نسیم شاہ ‘شاداب خان اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ہدف کے تعاقب میںپاکستان کا آغا مایوس کن رہا ۔ ٹیم جواب میں147رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔کپتان بابر اعظم پانچ ‘فخر زمان صفر ‘افتخار احمد بتیس ‘محمد نواز چھ ‘خوشدل شاہ دو ‘آصف علی صفر ‘محمد رضوان 55رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ شاداب خان آٹھ‘نسیم شاہ چار‘حارث رئوف13 رنز بنا سکے ۔محمد حسنین 8رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔8کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پرمود مدوشان نے چار ‘ونندر ہاسا رنگا ڈی سلوا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ قومی کرکٹرزنے متعدد کیچز ڈراپ کئے جس کی وجہ سے سری لنکن ٹیم اچھاہدف بنانے میں کامیاب رہی ۔ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پکسا کو میچ کاجبکہ ونندو ہاسا رنگا ڈی سلوا کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دگیا ۔ 

مزیدخبریں